سب سے پہلے انسانوں کی جوڑی کون سی تھی؟

 سوال : مسلمانوں کے مطابق سب سے پہلے انسانوں کی جوڑی حضرت آدم اور حوا علیہما السلام ہیں ۔ لیکن سائنس اس کونہیں مانتی  ثابت کیجیے ۔

 

قرآن پاک سائنس کی کتاب نہیں ہے ۔ یہ آیات کی کتاب ہے۔ یہ نشانیوں کی کتاب ہے۔ قرآن پاک میں سائنس کے فارمولے نہیں ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ سائنس کی تحقیقات غلط ثابت ہوئی ہیں۔ لہذا شریعت اسلام کادارومدار سائنس پرنہیں ہے۔ سائنس پہلے قرآن پاک میں ذکرکی گئی کئی چیزوں کوتسلیم نہیں کرتی

 تھیں لیکن آج سائنس ترقی کرنے کےبعد قرآن پاک کی اکثر چیزوں کو مانتی ہے۔ہوسکتاہے چند سال بعدسائنس آخرت ،جنت، جہنم کوبھی تسلیم کرلے۔ اسی طرح حضرت آدم اور حضرت اماں حوا علیہ السلام کیجوڑی کو سب سے پہلی جوڑی مان لے گی۔صحیح مسلم شریف کی روایت میں ہے کہ سورج طلوع ہونے والے دنوں میں سب سے بہتر دن جمعہ کا دن ہے اسی دن حضرت آدم علیہ السلام پیداہوئے اوراسی دن جنت میںداخل کئے گئے اور اسی دن جنت سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت آئے گی

-( حیات آدم علیہ السلام(ماخوذازمسند احمد و ابن کثیر ج1 ص127) 

اور ایک قول یہ بھی ہے کہ اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی وفات

 ہوئی 

( طبقات ابن سعد ١ ص ٨ بحوالہ حیات آدم علیہ السلام )


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

قرآن و حدیث کی روشنی میں جمعہ کے فضائل

حضرت ابو دجانہ کا ایک عجیب واقعہ ..بچےکہیں چور نہ بن جائیں