ہ ر اچھے کام سے پہلے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھنا باعث برکت ورحمت ہے۔کہ اس سے اُخروی ثواب کے ساتھ ساتھ دنیوی برکتیں بھی حاصل ہوتی ہیں۔لیکن اس کے برعکس اچھے کام سے پہلے بِسْمِ اللہ شریف نہ پڑھنابے برکتی ومحرومی کا سبب ہے جیسا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ” جوبھی اہم کام بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ شروع نہیں کیا جاتا وہ ادھورا رہ جاتاہے ” ۔ الدرالمنثور، جلد 1،صفحہ 26 لہذاکھانے کھلانے،پینے پلانے ، رکھنے اُٹھانے، دھونے پکانے ، پڑھنے پڑھانے، چلنے (گاڑی وغیرہ)چلانے ، اُٹھنے اٹھانے، بیٹھنے بٹھانے، بتّی جلانے، پنکھا چلانے، دسترخوان بچھانے بڑھانے، بچھونا لپیٹنے بچھانے، دکان کھولنے ،بند کرنے، تالا کھولنے لگانے، تیل ڈالنے، عطرلگانے، جوتی پہننے ، دروازہ کھولنے بند فرمانے، الغرض ہر جائز کام کے شروع میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھنے کی عادت بنا کر اس کی برکتیں لوٹنا عین سعادت ہے۔ نیکیاں ہی نیکیاں حضرت سیدناابن مسعودرضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے روا یت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمان فرحت نشان ہے، ...